|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ( ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر اور صوبائی نائب صدر سردار زادہ نعمان خان ناصر ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مومن خان ناصر نے اپنی رہائشگا پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری کو لورالائی میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

لورالائی میں عوام کا جوش و جزبہ دیکھ کر دل کو دلی سکون ملا ہم لورالائی دکی سمیت پورے ژوب ڈویژن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہزاروں کی تعداد میں جلسہ میں شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنایا انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پشتون خواہ میپ کے چیئرمین و پی ڈی ایم کے نائب صدر محمود خان اچکزئی جے یو ائی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری۔

جے یو ائی کے صو بائی امیر ایم این اے مولانا عبد الواسع نیشنل پارٹی کے سینئر مرکزی نائب صدر سینیٹر میر کبیر محمد شہی سینیٹر عثمان خان کاکڑ بی این پی مینگل کے سینئر مرکزی نائب صدر ملک ولی کاکڑ پی پی پی کے صوبائی صدر علی مدد جتک سمیت پی دی ایم کے تمام صوبائی و مرکزی رہنماوں اور ضلعی انتظامیہ ایف سی ایگل سکواڈ لیویز کے جانب سے جلسے کیلئے فل پروف سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین انتظامات اور اقدامات کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لورالائی میں عوامی سیلاب کے نتیجے میں موجودہ حکومت کا جانا اب یقینی ہوگیا ہے عوام حکومت کی ظالم کش پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں حکومت پہلے ہی گرنے والی تھی لیکن ہم نے ملک میں جمہوریت کے وسیع تر قومی مفاد کے خاطر اسے موقع فراہم کیا لیکن وزیر اعظم اور انکی نالائق ٹیم سے حکومت نہیں چل رہی اور نہ ائندہ انھیں اسکا تجربہ آنے والا ہے۔

پی ڈی ایم ملک میں ائین بچانے کیلئے میدان میں نکلی ہے ہم حکومت کو اٹھاریں ائینی ترمیم میں کسی صورت ترمیم کرنے نہیں دینگے ائین میں پہلی مرتبہ صوبوں کو خود مختیار کیا گیا اور انھیں صوبائی حقوق ملے ۔