|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

کو ئٹہ: ضلع خضدار سے لیویز آ سامیوں پر میرٹ کی پا ما لی کے خلاف کو ئٹہ آئے ہو ئے لا نگ ما رچ کے شرکا ء کو ایک ما ہ کا عرصہ بیت گیا ۔خضدار سے کو ئٹہ تک لا نگ ما رچ کر نے والے افراد کا کہنا ہے کہ خضدار میں لیویز آسامیوں پر بھر تی کے عمل میں بے ضابطگیاں کی گئی ہے ۔

جس کے خلا ف وہ حکام با لا تک اپنی آواز پہنچا نے کے لئے لا نگ ما رچ کر کے کو ئٹہ آ ئے لیکن پریس کلب کو ئٹہ کے با ہر انہیں اپنے مطا لبا ت کیلئے احتجا ج کر تے ہو ئے آ ج ایک ما ہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس دوران کسی حکومتی ذمہ دار نے ہما ری شنوائی نہیں کی جو ما یو س کن ہیں ہم اس ملک اور صو بے کے مقا می با شندے ہیں اور ایک حق مطالبہ لیکر کو ئٹہ آئے ہیں۔

مگر کو ئی ہمیں سننے کو بھی تیار نہیں تا ہم نے نے بھی مطا لبہ کی منظوری تک احتجا ج کو جا ری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک ہمیں انصاف فرا ہم نہیں کیا جا تا اس وقت تک ہما را احتجاج جا ری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم لیویز فورس میں شامل ہو کر صو بے کی عوام کی خد مت کر نا چا ہتے ہیں مگر میرٹ کی پا ما لی کر کے ہم سے ہما را حق روزگار چھینا جا رہا ہے جو ہمیں قابل قبول نہیں ۔