تربت: تربت شہر میں بم دھماکے کے خلاف کار ریلی نکالی گئی.ریلی میں معتبرین شریک تھے۔ تربت شہر میں بم دھماکے کی مزمت اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔گزشتہ دنوں تربت شہر میں کی جانے والی بم دھماکے کے خلاف ایک احتجاجی کار ریلی نکالی گئی اور ایئرپورٹ روڈ پر مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی کار ریلی میں معتبرین شریک تھے۔
جنہون نے ایئر پورٹ روڈ بلاک کر کے شہر میں دھماکے کی مزمت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف شخصیت میر یاسربہرام رند نے کہا کہ تربت بم دھماکے سے عام غریب شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جس میں مودی سرکار ملوث ہے۔ مودی سرکار را کے ذریعے بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن ہر شہری وطن کی حفاظت اور پاک فوج کے ساتھ بھارت کے ہر اوچھے یتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے سینہ تھان کر کھڑا ہے۔