|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2021

بلوچستان:محکمہ مائنز نےمزید 17کوئلہ کانیں بند کردی

دکی:ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کے حکم پر محکمہ مائنز کے انسپکٹر رشید شاہوانی اور نائب رسالدار لیویز محمد اشرف شادوزئی کی سربراہی میں مختلف ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر بند کردی۔کاروائی کے دوران ناصر برادرز اکبر ناصر ایریے میں 3 جیند کول کمپنی میں 5 اتفاق ناصر میں 8 اور کوئٹہ کول کمپنی میں ایک کوئلہ کان بند کردی گئی۔

واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے 52 کوئلہ کانیں بند کردی گئی ہیں۔مائنز انسپکٹر رشید شاہوانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ کاروائی بدستور جاری ہے۔

بہت سے کوئلہ کانیں جو کہ اسکے علاؤہ بند کردی گئی تھی انہیں حفاظتی اقدامات مکمل کرنے پر دوبارہ کھول کر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا سردار قاسم لونی ایریے میں بہترین حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جوکہ قابل ستائش اقدامات ہیں