|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2021

تہران، ارنا- ایرانی فٹبال کلب پرسپولیس فٹبالر کا النصر ٹیم کیساتھ میچ میں گول کو 2020 ایشین چیمپئنز لیگ کا بہترین گول منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ویب سائٹ نے 2020 ایشین چیمپئنز لیگ کے بہترین گول کیلئے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

اس رائے شماری میں ایرانی فٹبال کلب پرسپولیس فٹبالر “مہدی عبدی” کا النصر ٹیم کیساتھ میچ میں گول کو 31 فیصد ووٹ کیساتھ 2020 ایشین چیمپئنز لیگ کا بہترین گول منتخب کیا گیا۔

ایرانی فٹبال کلب استقلال کے کھیلاڑی “شیخ دیاباتہ” بھی بہترین گول کرنے والے کے نامزدوں کی فہرست میں شامل تھا جس نے 10 فیصد کی ووٹ کے حصول سے چوتھی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔