کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عوام کے جم غفیر کی گزشتہ روز سانحہ مچھ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی جلسے عام میں شرکت کو پارٹی پالیسیوں اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے مختصر ترین نوٹس پر اتنے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کرکے واضح کردیا کہ صرف ایچ ڈی پی کے کارکن ہی ایسی صلاحیتوں کے مالک ہے جو نظم و ضبط، وابستگی، اور اپنے قوم سے وفاداری کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتے ہیں۔
بیان میں خواتین اور مردوں کی بڑی اور واضح اکثریت کے ساتھ جلسہ عام میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی انتہا پسند گروہوں اور لاشوں کے سوداگروں کے تمام منفی پروپیگنڈوں و حربوں کے باوجود تاریخ ساز تعزیتی جلسہ عام منعقد ہوا اس جلسہ عام میں عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو پیغام دیا کہ قوم دشمنی پر مبنی سیاست ہزارہ قوم قطعی طور پر قبول نہیں کریگی ہزارہ قوم صدیوں سے مذہبی انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال رہنے کے بعد اب اچھی طرح سمجھ چکی ہے کہ انکی محرومیتوں، اورپسماندگی کے زمہ دار یہی مذہبی دوکاندار ہے جنھوں نے ہزارہ قوم کو ہمیشہ دوسروں کے مفادات کیلئے استعمال کرکے اپنے فائدے حاصل کئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ معصوم عوام کو اوچھے ہتھکنڈوں اور منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے دھوکہ دینے کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔
کامیاب اور تاریخی جلسہ عام سے بوکھلا کر اب ملائی حربوں کے ذریعے کفر کے فتوے صادر ہورہے ہیں یہاں ہم واضح الفاظ میں بتاناضروری سمجھتے ہیں کہ کفر کے فتوے ہمیں ہمارے سوچ اور نظریے سے کسی صورت دور نہیں کرسکتا ان ملاں نے ہمیں کب کافر نہیں سمجھا ہم تو اس دین مبین پر یقین رکھتے ہیں جس کا پیغمبر رحمت دو عالم اصحاب کرام انسانیت کیلئے معیار اور اہلبیت عظام دین اسلام کے روشن مثالیں ہیں ۔
ہمیں ایسے ملاں سے کسی سندھ کی ضرورت نہیں جنکا راستہ خود مشکوک ہو اور جو اسلام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہو بیان میں جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے ہر عوامی جلسوں میں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے رہیں گے اسی طرح کارکنوں کی انتھک محنت پر انھیں پارٹی کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے کردار کو قابل تقلید اور مثالی قرار دیا۔