کوئٹہ: شہرمیں بلڈنگ کوڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں انجینئر کے بغیر ایڈمنسٹریٹر کو غیر قانونی طور پر نقشے پاس کرنے کا نوٹس لیاجائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد مفتی عبد الغفور مدنی حافظ شبیر احمد مدنی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ مولانا سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ حافظ دوست محمد مولانا محمد یاسر بازئی اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر شہر میں بلڈنگ کوڈ کی انجینئرنگ برانچ کی اجازت کے بغیر غیر قانونی نقشے پاس کرنے کا کیا اختیار حاصل ہے حالانکہ پاکستان میں میں کوئٹہ شہر اس حوالے ارتھ کوئیک زون ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ حساس ہے اگر بڑھتی ہوئی آبادی کی تعمیر کے فیصلے ایک فرد ذاتی مفاد اور لالچ کی خاطر کرے گا تو آنے والے دور میں خدانخواستہ کسی بھی ممکنہ پریشانیوں کا ذمہ دار کون ہوگا۔
حالانکہ یہ بھی شکایت ہے کہ انجینئر سرے سے موجود نہیں اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور لوکل سیکرٹری بلدیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلڈنگ کوڈ کے جو قوانین اور ترتیب ہے اس پر عمل درآمد کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔