|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2021

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ فکر باچاخان آج نہ صرف ملک خطے بلکہ عالمی سطح پر اسکی اہمیت و افادیت دو چند ہوگئی جنگ وجدل کشت وخون انسانیت کی تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہ دے سکا عدم تشدد ہی ترقی وخوشحالی کا یکتاراستہ ہےآج 20 جنوری کو باچاخان مرکز کوئٹہ میں سہہ پہر 2بجے فخر افغان باچاخان کی 33ویں برسی کے موقع پر یاد ریفرنس منعقد ہوگا۔

جسمیں پارٹی رہنما انہیں ان کی لازوال خدمات اور جہدپر خراج عقیدت پیش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز میں ضلع کوئٹہ کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر جمال الدین رشتیا منعقد ہوااجلاس میں تنظیمی امور اصلاح الافاغنہ کی صدسالہ تقریبات 28جنوری ژوب جلسہ عام اسد خان اچکزئی کی اغوا اور 29 جنوری کو پر یس کلب کے سامنے احتجاج پر غوروخوض ہوا۔

اجلاس میں بنیادی یونٹوں سے رابطے اور ان کے دوروں کا شیڈول بھی جاری کیا گیااجلاس میں اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ تحریک کی صد سالہ تقریبات 28 جنوری کوژوب میں مرکزی جلسہ عام29 جنوری کو کوئٹہ میں صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج جس میں مرکزی سنئیر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سمیت صوبائی ومرکزی قائدین کی شرکت بارے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس امر پر اطمینان کااظہارکیا گیا کہ صد سالہ جہد فعال منظم تنظیمی ڈھانچے کی مرہون منت ہے فکر باچاخان چوتھے پڑا میں نہ صرف زندہ وجاوید ہے بلکہ انتہائی نامساعد حالات میں بھی اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے قریب تر ہورہی ہے اس موقع پر ضلع کویٹہ کی بنیادی یونٹوں کی دوروں کو حتمی شکل دی گئی۔