|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2021

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو تبدیل کردیا گیا محمد طاہر رائے آئی جی پولیس بلوچستان تعینات ، منگل کو حکومت پاکستان کے کابینہ سیکرٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 21کے محمد طاہر رائے کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے۔