|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2021

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے ضلع مستونگ کے نواحی علاقوں کے گھریلو اور زرعی فیڈرز پر بجلی کی روزانہ21 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشڈنگ کو عوام دشمن اور زمیندار کش اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مزمت کی۔

ترجمان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی آپس میں ملی بھگت اور منظم منصوبہ بندی کے تحت بلوچستان میں زرعت کے شعبے کو مکمل طور پر تباہ کر کے صوبے کو ریگستان میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس ظالمانہ اور بلوچ کش اقدام پر سلکٹڈ وزیر اعلی اور وزرا کی مجرمانہ خاموشی اس بات کی عکاسی کرتے ہے کہ ان کو زمینداروں اور یہاں کے عوام کی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ماسوائے کمشن و کرپشن، لوٹ مار اور چیک پوسٹوں سے بھتہ بٹورنے کے ترجمان نے کہا کہ مستونگ کے درجنوں زرعی اور گھریلو فیڈرز پر اچانک بجلی کے 21 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا فیصلہ عوام اور زمیندار برادری کے زخموں پر نمک چھڑکنے بلکہ ان پر خودکش حملے کے مترادف ہے۔جیسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں 80 فیصد لوگوں کی ذریعے معاش آمدن زراعت کے شعبے سے وابسطہ ہے۔

جبکہ زمیندار طبقہ پہلے سے ہی کیسکو کے 16 سے 18 گھنٹوں کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی اور بار بار کی ٹرپنگ کے ہاتھوں سخت مشکلات سے دوچار تھے۔جبکہ گزشتہ سال طوفانی بارشوں و ڑالہ باری اور ٹڈی دل کے حملوں نے زمینداروں کی کمر توڑ دی تھی اب رہی سہی کسر حکومت کی اس ظالمانہ فیصلے نے پوری کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گرمیوں کے ساتھ ساتھ اب سریوں کے سیزن میں بھی بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پانی کی عدم دستیابی کے باعث زمیندار پیاز گندم کی بوائی سے محروم رہے جائنگے۔اگر اس سیزن میں کیسکو کی یہ ظالمانہ روش جاری رہی تو ہزاروں لوگ نان شبینہ کا محتاج کر خود کشی پر مجبور ہونگے۔ترجمان نے کہا کہ مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں نیشنل پارٹی اپنے زمیندار طبقے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی۔

ییانھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی وفاقی حکومت اور چیف انجئنیر کیسکو بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مستونگ کے نواحی علاقوں کے گھریلو اور زرعی فیڈرز پر بجلی لوڈ شڈنگ کی دورانیہ کو کم کرنے اور وولٹیج کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔بصورت دیگر نیشنل پارٹی مستونگ کیسکو اور حکومت کی زمیندار کش اور عوام دشمن اقدام کے خلاف اپنے زمینداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلائنگے۔