گوادر: گوادر پورٹ پر دو بحری جہازلنگر انداز ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور تجارتی مقاصد کے لئے دو بحری جہاز بیک وقت لنگر انداز ہوگئے۔
ایک بحری جہاز BLUE BALESTIER افغان ٹرانزٹ کے تحت زرعی کھاد سے لوڈ ہے جبکہ دوسرے جہاز GAS ARMA میں LPG گیس سے لوڈ ہے۔دونوں بحری جہازوں سے سامان کی ان لوڈنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اور ان بحری جہازوں کی آمد سے گوادر میں کاروبار سے منسلک افراد انتہائی خوش ہے۔اور انکا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ میں دن بدن جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ خوش آئند ہے اور یہ گیم چینجر منصوبہ سی پیک کی کامیابی اور موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی روشن مثال ہے۔