|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2021

ہرنائی: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، غریب اور بے بس افراد کی حقیقی مدد کرنا ہمارا نصب العین ہے اور انکی مددکرنے سے مجھے دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں وفاقی و صوبائی حکومت سے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے۔

گزشتہ وفاقی بجٹ میں حلقہ انتخاب ہرنائی ، زیارت ، سنجاوی کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں قومی شاہراہوں اور نیشنل ہائی ویز کی تعمیر کیلئے 20 ارب روپے منظور کرائی ہے جن پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہونے والا ہے نومنتخب ضلع زکواۃ چیئرمین سید شادی گل بخاری کو انکا منصب سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اس منصب کو بلا رنگ ، نسل ، زبان سے بالاتر ہوکر غریبوں ، بیوائوں ، یتمیوں اور مستحقین کو انکے حق انکی د یلیئز پر پہنچائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نومنتخب ضلع زکواۃ چیئرمین ہرنائی سید شادی گل بخاری کو انکے منصب کی سیٹ پر بیٹھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا ضلع زکواۃ آفس آمد کے دوران پارٹی کارکنوں ، عہدیداروں ، قبائلی معتبرین ، ضلعی آفیسران نے پرتپاک استقبال کیا گیا گل پاشی کی گئی اور صوبائی وزیر کو بچوں نے گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر بی اے پی ہرنائی ، زیارت ، سنجاوی کے عہدیداران ، حاجی ملک حاجی غلام جان ترین ، کلیم اللہ کاکڑ ، نوراللہ جان سارنگزئی ،محمد عمران دوتانی ، شیربا خان ترین ، نورسلطان ملازئی ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، حاجی انورالدین ترین کے علاوہ قبائلی معتبرین ، ضلعی آفیسران ، اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی عہدیداروں ،ضلعی آفیسران کے ہمراہ نومنتخب ضلع زکواۃ چیئرمین کو انکے نشست پر بیٹھایا۔

تقریب سے نومنتخب ضلع زکواۃ چیئرمین سید شادی گل بخاری، بی اے پی ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین ، ضلعی جنرل سیکرٹری کلیم کاکڑ ، سنیئر رہنماء عبدالناصر ترین ،بی اے پی ضلع زیارت کے سنیئر رہنماء نوراللہ جان سارنگزئی ، بی اے پی ہرنائی اربن کے جنرل سیکرٹری شیر بازخان ترین بھی خطاب کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ زکواۃ غریبوں ، بے سہارا، یتیموں ، بیوائوں ، کی مدد کرنے کا ایک ادارہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے زکواۃ فنڈز کو بھی اپنے سیاسی ورکروں ، قرباپروری ، رشتہ داروں میں تقسیم کرکے حقیقی حقدار اور مستحق افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا تھا لیکن اب ایساء نہیں ہوگا ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی میں زکواۃ فنڈ کی منصفانہ اور شفاف تقسیم ہوگا۔