ترَبت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ ترقی او رخوشحالی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تعلیم بنیادی کرداراداکرتاہے اور یونیورسٹی آف تربت اپنے قابل اساتذہ کرام کی بدولت اپنے طالب علموںکومعیاری تعلیم اور سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو تربت یونیورسٹی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رجسٹرارتربت یونیورسٹی غلام فاروق، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزپروفیسرڈاکٹرعبدالصبور، کنٹرولرامتحانات تنویراحمد، چیئرمین شعبہ کمپیوٹرسائنس مختارحسین،چیئرپرسن شعبہ انگلش دردانہ رفیق،چئیرمین شعبہ اکنامکس بیبگرگچکی،چیئرمین شعبہ لاء محمودامیر، فیکلٹی ممبروارث حسین،عبدالجبار۔
چنگیزاحمد اور پی ایس او ٹووائس چانسلرچاکرحیدرنے شرکت کی۔جبکہ دیگرممبران نے ویڈیوکانفرنس کے زریعے اجلاس میںحصہ لیا۔اجلاس میں یکم فروری 2021سے یونیورسٹی میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کا مکمل جائزہ لیاگیا۔مشاورت کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس تربت اور گوادرکیمپس میں موجودہ بیچ کے طلبہ وطالبات کے لئے یکم فروری سے کلاسز کاآغازکیاجائے گا۔
جبکہ فال 2020 سمسٹرکے فائنل امتحانات 11فروری سے شروع ہوں گے۔اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ مین کیمپس تربت اور گوادرکیمپس میں نئے بیچ سپرنگ2021سمسٹرکے طلبہ وطالبات کے کلاسز کاآغاز 11فروری سے ہو گا۔
اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ تعلیمی سرگرمیوں اور امتحانات کے دوران کروناوائرس سے بچاو اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لئے کیمپس میں تمام ایس اوپیز بشمول چہرے پرماسک پہنا او ردیگر احتیاحی تدابیر پرعمل کرناتمام اساتذہ کرام،اسٹاف اور طالب علموں پرلازم ہوگا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے تمام زمہ دارمحکموں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ کیمپس میں ایس او پیز اور دیگراحتیاطی اقدامات پر عمل درآمدکویقینی بنائیں۔ ان کا کہناتھاکہ طلباء، اساتذہ اور اسٹاف کی صحت ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔