|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان سوشل فورم کے مرکزی چیئرمین یونس زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان سوشل فورم غریبوں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا ادارہ ہے۔بلوچستان سوشل فورم ہر قسم کے تعصب نفرت رنگ نسل اورمذہب سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھ کر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان سوشل فورم کی طرف سے 1500 پندرہ سو یتیموں اور بے سہارا لوگوں میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان سوشل فورم روز اول سے اپنے ملک بلخصوص صوبہ بلوچستان کے بے بس لاچار عوام کی بے لوث خدمات میں مصروف عمل ہے اور اللہ تعالی ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین نہیں کرتی بلکہ حکم دیتی ہے۔

بلوچستان سوشل فورم صوبے کے کونے کونے میں موجود معذوروں بے بسوں اور بے سہاروں کی آواز بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے بڑے تاجر یا امیر لوگ اپنے اپنے علاقوں میں سماجی کام کرنے والے تنظیمون کے ساتھ تعاون بڑھائے تو یقینا بہت جلد چھوٹی موٹی بیماری اور معذوروں کی تعداد میں کمی آئے گی۔