|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2021

 

کوئٹہ:پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رندنے سبی کے بم دھماکے میں ایف سی کے اہلکاروں کی شہادت پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں

ایسے لوگ وحشی و درندہ صفت اور امن و انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی و دیگر تمام سیکورٹی فورسز کی ملک و قوم اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے شمار اور بے مثال قربانیاں ہیں

ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں

محترمہ بشریٰ رند نے کہا اس توقع کا اظہار کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے جس کا اعتراف بھارتی میڈیا خود کررہے ہیں ہم اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں انہوں نے کہا شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہا کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالی ٰ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کر نے کی توفیق عطاء فرمائے۔