کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت اے این پی کے جنرل سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی بازیابی سمیت جرائم کے سدباب کے حوالے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، مشیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نعیم خان بازئی ،رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ ، سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسد خان کی بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول میں ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے امن و امان کی بحالی میں عوام کا تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ نے اسد خان کی جلد از جلد بازیابی کے لیے احکامات دیے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے کو امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کی تاکید کی اور کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کے لیے۔
جر ائم پیشہ عناصر کا سراغ لگاکر سخت اقدامات کرنے ہونگے ، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے سدباب میں مزید سخت اقدامات کو یقینی بنائیں اور پلان کے تحت صوبے میں اسد خان کے اغواء کاروں کا تعاقب میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر انکی بازیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔