کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک جونیئر پولیس آفیسر کو بلوچستان میں آئی جی پولیس تعینات کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ وفاق نے ظلم وزیادتیوں کے پہاڑ گرائے ہیں ایک کرپٹ افیسر جس کے خلاف نیب کے کیسز ہیں ان کو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا۔
بلوچستان بار کونسل نے پہلے دن سے اس کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا تھا آج بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی چیف سیکرٹری کے خلاف ریمارکس دئیے ہیں بیان میں کہا کہ موجودہ آئی جی پولیس بلوچستان سانحہ ساہیوال اور مرتضی بھٹو کیس میں بھی ملوث رہے ہیں اور عرصہ دراز سے سروس میں معطل بھی رہے ہیں اسے ایک بار بلوچستان تعینات کرنا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
جس پولیس آفیسر کو آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا اس سے سینئر پولیس آفیسران موجود ہیں وفاق کا اس قسم کا اقدامات بلوچستان میں مزید احساس محرومی میں اضافہ کرے گا بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نئے آئی جی بلوچستان کو تبدیل کرکے کسی ایماندار باکردار پولیس آفیسر جس کا تعلق بلوچستان سے ہو ان کو تعینات کیا جائے۔