کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ء و سینیٹرا ورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ شیخ رشید جیسا لوٹا میدان سیاست کا بارہواں کھلاڑی تو کجا سکواڈ میں بھی شامل نہیں۔
مدارس دینیہ اور انکے طلبا کے خلاف زہر افشانی اور حکومتی سطح پر پروپیگنڈہ ناقابل برداشت ہیں حکومتی جلسوں میں باجے باجیوں کے رقص وسرور جائز جبکہ ہمارے جلسوں میں مدارس کے طلبا کی شرکت پر اعتراض بدنیتی اور مدارس مخالف زہنیت کی عکاس ہیں مدارس اور انکے طلبا کو حقیر نہ سمجھا جائے ملکی سیاست میں ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں پر مشتمل مختلف وفود سے ملاقات اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لوٹے اور این آر او زدہ سیاسی خانہ بدوش حکومتی صف میں کھڑے ہیں انکی باتوں اور بھڑکیوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے بلکہ انہیں تنقید کا اہل سمجھنا بھی ہم اپنی توہین سمجھتے آج اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت این آر او کی بھیک مانگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام جماعتیں ایک مولوی کی قیادت میں حکومت کی جنازہ پڑھنے کا عہد کرچکی ہے۔