تربت: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن انجینئر حمید بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کے سابق سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر حملہ ننگی جارحیت ہے اسکی سخت مذمت کرتے ہیں۔
بلوچستان اور باالخصوص کیچ کو پھر سے مسلح جتھوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ بی ایس او کے لیڈر زبیر بلوچ کے گھر پر حملہ اور چادر چاردیواری بلوچی دود و قدار کی پامالی ناقابل برداشت ہے۔
للین خیر آباد میں پیش آنے والا واقعہ برمش، کلثوم، ملکناز، شائینہ اور اس طرح کے دیگر درجنوں واقعات کا تسلسل ہے۔ تواتر کے ساتھ پرامن سیاسی کارکنان کو مخصوص مسلح جتھوں کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
نیشنل پارٹی جمہوری آزادیوں کی امین جماعت ہے اور کیچ میں پرامن سیاسی ماحول کیلئے کوشاں ہے۔ زبیر بلوچ کو اس طرح سے یراساں نہیں کیا جا سکتا۔ نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے نوجوان زبیر بلوچ کے ساتھ کھڑے۔ اس قابل افسوس واقعے پر انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔