کوئٹہ: کوئٹہ میں خاتون نرس نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر اور 2بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کردیا اور بعدازاں خودکشی کی کوشش میں خود کو شدید زخمی کردیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔
پولیس تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او مٹھاخان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او مٹھا خان نے بتایا کہ جناح مارکیٹ کے علاقے میں سمیرا نامی خاتوں جو سول ہسپتال کوئٹہ میں میں نرس ہے نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر عرفان سلیم۔
بارہ سالہ بیٹی شفیقہ ،چھ سالہ شمائلہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ،خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔