|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2021

کوئٹہ: میٹرو پولیٹن ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کو ئٹہ کی جا نب سے اپنے مطا لبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگا یا گیا ۔ ایپکامیٹرو پولیٹن کا رپوریشن نے بھی ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کے مطالبا ت کی حما یت کی اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹرتسلیم شدہ مطا لبا ت پر عمل در آ مد کیلئے اقداما ت اٹھا ئے ۔

گزشتہ روز میٹرو پولیٹن کا رپوریشن ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کو ئٹہ کی جا نب سے صدر ڈاکٹر عبدالحکیم اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار ایم گل کی قیادت میں اپنے 15نکا تی چارٹر آف ڈیما نڈ کے حق میںاحتجا جی کیمپ لگا یا گیا اس موقع پر احتجاجی کیمپ کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ ان کے تما م مطا لبا ت جا ئز اور تسلیم شدہ ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر ان کے پاس آ کر دیکھیں اگر ان کے مطا لبا ت بر حق نہ ہو ئے تو وہ نو کری چھوڑ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہما رے 15نکا تی چا رٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آ مد ممکن بنا نے کے لئے اقداما ت نہ کئے گئے تو ملازمین اپنے احتجاج کو وسعت دینے پر مجبور ہوں گے ۔اس موقع پر ایپکا میٹروپولیٹن کا رپوریشن نے ایمپلا ئز ایسوسی کے مطا لبا ت کی حما یت کی اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ملازمین کے منظور شدہ مطالبا ت پر عمل در آمد کیلئے اقدامات اٹھا ئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایڈمنسٹریٹر نے ایک مخصوص لا بی کے کہنے پر ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کے جا ئز قرار دئیے جا نے والے مطالبات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کیا ہما را مطا لبہ ہے کہ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کا رپوریشن ملازمین کے جا ئز مطا لبات کو منظور کر تے ہو ئے ان کا احتجاج ختم کرائیں تا کہ میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی مزید بد نا می نہ ہو ۔