|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2021

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نواب بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن آئین کی رو سے بنام ’’اسیر آگاہی سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ ،بیاد شہید پروفیسررزاق بلوچ مارچ میں کراچی میں منعقد ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو زونل جنرل سیکرٹری نذر مری کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ نوجوانوں میں نیشنل ازم کے نظریات کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا قیام 2009ء میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں لایاگیا تھا جس نے اپنے قیام کے 12سالوں میں مختلف پروگرام اور لیڈرشپ کے ذریعے بلوچ طلباء سے جڑے رہنے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اپنے قیام کے چند عرصے تک بلوچستان کی دو تین جامعات تک محدودرہی مگر تنظیمی ممبران کی انتھک محنت کی بدولت تنظیمی ساخت آج 13زون اوردرجنوں یونٹ پر منقسم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے بلوچ طلباء کیلئے مختلف تعلیمی ،ادبی اورسیاسی پروگرامات کا انعقاد کیا اسکے علاوہ بلوچستان بھر میں لائبریریوں کی فعالت کیلئے بلوچستان کتاب کاروان کے سلسلے میں مختلف شہروں میں بک اسٹال لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن آئین کی رو سے بنام ’’اسیر آگاہی سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ ،بیاد شہید پروفیسررزاق بلوچ مارچ میں کراچی میں منعقد ہوگا۔