کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے مکران کے کم ترقی یافتہ اضلاع کے مختلف سڑکوں کے پی سی 2کی منظوری دیدی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے کم ترقی یافتہ اضلاع پیکیج میں مکران میں مختلف سڑکوں کے پی سی 2 کی منظوری دے دی ہے ، اس کی فزیبلٹی متعلقہ محکمہ انجام دے گا۔
ان روڈوں میں زبیدہ جلال روڈ جو ایرانی بارڈر سے تربت مند 130کلومیٹر ،بلیدہ پروم 60کلومیٹر،پروم جلئی روڈ65کلومیٹر، گڈئی پروم 70،ناگ گچک 46کلومیٹر اور کیچ میں رودبن کے مقام پر برج کے منصوبے کی تکمیل شامل ہیں ۔