|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2021

 

کوئٹہ: کینیڈا میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہونے والی بی ایس او کی سابقہ چیئر پرسن بانک کریمہ بلوچ کی تدفین 25 جنوری کو ان کے آبائی علاقے تمپ میں کی جائے گی۔

کریمہ بلوچ کے بھائی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے تمپ میں 25 جنوری بروز سوموار دو پہر کے وقت کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کی میت کینیڈا سے کراچی منتقل کی جارہی ہے جہاں سے ان کے اہلخانہ میت کو بلوچستان منتقل کرینگے۔

معروف بلوچ خاتون رہنماء اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے سابقہ چیئرپرسن کریمہ بلوچ جو گذشتہ سال دسمبر کے بیس تاریخ کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تھی اور اگلے روز ایک جھیل سے ان کی لاش برآمد ہونے پر بلوچستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج کیا گیا۔