کوئٹہ: PPHIبلوچستان کی ضلع وارکارکردگی کا’’آن لائن ‘‘ جائزہ اجلاس جمعرات کے روزچیف ایگزیکٹوآفیسرعزیزاحمدجمالی کی زیرصدارت منعقدہوا۔جس میں پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرزضلع سبی ، کوئٹہ ، پشین، ژوب، نوشکی ، پنجگور، واشک، آواران، بارکھان، چاغی، ڈیرہ بگٹی، دکی، گوادر، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، کچھی( بولان)، قلات(سوراب)، کیچ(تربت)، خاران، خضدار، قلعہ عبداللہ۔
قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لسبیلہ، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل اورنصیرآبادکے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرزنے مفت ادویات اورطبی سہولیات کی فراہمی ، دورافتادہ علاقوں میںمیڈیکل کیمپ کے انعقاد، میڈیکل آلات کی فراہمی، ٹیلی ہیلتھ سروسز، روڈریسکیوپروجیکٹ، طبی عملے کے استعدادکارمیں اضافے ودیگر معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔
عزیزاحمدجمالی نے کم مالی وسائل میںلوگوںکو بہترطبی خدمات کی فراہمی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ لوگوںکوبلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ لانے کیلئے ہمیں اپنی سروسزکے معیارکومزید بہتربناناہوگا،اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں طبی خدمات کومزید وسعت دینے کیلئے منظم منصوبہ بندی ضروری ہے ، PPHIعملے کے استعدادکارمیں اضافے کیلئے تربیتی کورسزکاسلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتربنانے کیلئے صفائی وشجرکاری پربھی توجہ دی جائے۔اس موقع پر انہوں نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میںPPHIبلوچستان کے کمپنی سیکریٹری،پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ،ڈائریکٹرمانیٹرنگ،ڈائریکٹرانفارمیشن ٹیکنالوجی ویگر بھی موجودتھے۔