کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وپی ڈی ایم کے نائب صدر سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم ریاست کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔
لیکن نااہل وسلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ ناروا رویہ افسوسناک وقابل مذمت ہے ،ایک کروڑ نوکریاں دینے والے لوگوں کو بے روزگار کررہے ہیں جبکہ 50لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے کے انتظارمیں لوگ تھگ گئے ہیں حکمران گھر تو نہ دے سکیں لیکن ملک کو دیوالیہ بنادیاہے ،جی ڈی پی گروتھ صفر ہوگئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز احتجاجی اساتذہ سے یکجہتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ صبح میں گزر رہا تھاتو سوچا تھا کہ اپنی ماں بہنوں کا دکھ درد سنوں گاحکمرانوں کی جانب سے ایک کڑور لوگوں کو نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے حالانکہ محکمہ تعلیم جو کہ ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن نااہل وسلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ ناروا رویہ انتہائی افسوسناک وقابل مذمت اقدام ہے۔
انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے پچاس لاکھ گھروں کا بھی وعدہ کیا تھا ہم انتظار کر کر کے تھک گئے اورلوگ اب خودکشیاں کر رہے ہیں، ملک دیوالیہ ہورہا ہے جی ڈی پی گروتھ زیرو پر چلا گیا ہے۔
ایسی ریاست کا بچنا مشکل ہوجاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ صورت حال ایسی ہو رہی کہ کل کو اپ کو بھی تنخواہیں نہیں ملیں گی ان کے صلاحتیں نکل کر باہر آرہی ہے بہنوں اور ماوں کی باتیں سننے کے لیے بھی کوئی نہیں آیا۔ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے اور عوامی مسائل کے حل تک اپنااحتجاج جاری رکھے گی ۔