|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2021

کوئٹہ: بی ایس او( پجار) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات کے 361 ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں مزید بیان میں کہا گیا کہ ملازمین 10 سال سے تعینات تھے اور بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے ملازمین کو اتنے عرصے بعد بوگس قرار دیکر برطرف کرنا محکمے اور حکومت بلوچستان کے لئیے سوالیہ نشان ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ 361 ملازمین کو برطرف کرنا 361 لوگوں کے نہیں بلکہ اتنے ہی خاندانوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے محکمہ کا اعلی حکام اپنی کوتاہیوں کو چپھانے کے لئیے ملازمین دشمن فیصلے کر رہا ہے حکومت بلوچستان روزگار فراہم کرنے میں تو مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لیکن ان کی سربراہی اب ملازمین کو نوکری سے برطرف کرکے مزید بلوچستان کی عوام کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر رہے ہیں ۔

جسے کسی صورت قبول نہیں کرینگے محکمہ تعمیرات و مواصلات بلوچستان کے اعلی افسران، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان اس معاملے کا نوٹس لیں اور اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے بصورت دیگر اس عمل کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔