|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2021

کوہلو: میڈیکل کالجز کے نشستوں پر مقامی حق دار طلباء کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے غیر مقامی افراد کو لوکل جاری کرنے سے ہمارے مستقبل کو نقصان پہنچ رہا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو کو ہدایات دے چکا ہوں جلد ہی لوکل کمیٹی تشکیل دے کر جعلی لوکلز کی چھان بین کرکے انساف کے تمام تقاضو ں کو پورا کرے گی موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار اور سکالر شپس کی فراہمی کیلئے ہر ممکن دستیاب وائل بروئے کار لارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کے سامنے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے میڈیکل کالجز کے متاثرہ طلباء سے گفتگو کرتے ہوئی کہی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وڈیرہ بالو خان مری ،میر دوست علی مری ،وڈیرہ غازیخان پوادی ،ایڈوکیٹ علی شیر زرکون ،میر ذاکر مری ،بلوچ خان مری ،ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی بہاول مری و دیگر بھی موجود تھے ۔

میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ جعلی لوکلزسے ہمارا مستقبل شدید خطرے میں ہیں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے طلباء کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے ڈپٹی کمشنر کوہلو کو ہدایات دے چکا ہوں لوکل کمیٹی تشکیل دے غیر مقامی افراد کے تمام کوائف کا جائزہ لے گی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائیگا غیر مقامی افراد کے جعلی لوکلز سے مقامی افراد کی حق تلفی ہورہی ہے۔

اس سلسلے میں مستقبل میں لوکل کمیٹی کو میرٹ پر تشکیل دے کر جامع پالیسی مرتب کرائیں گے تاکہ مقامی افرادکے حقوق کی تحفظ کی جاسکے اس موقع پر طلباء نے رکن صوبائی اسمبلی کی یقین دہانی پرپانچ روز سے جاری احتجاجی کیمپ کو ختم کردیا ۔