تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ وہ وقت دور نہیں جب تربت یونیورسٹی اس ریجن کا سب سے بڑاتحقیقی مرکزبن جائے گااورپاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی سکالرز تحقیق کے لئے تربت یونیورسٹی کا رخ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی کے میٹنگ روم میں منعقدہ ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈکے گیارویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے یونیورسٹی میں سائنسی بنیادوں پرجدیدتحقیقی کلچرکوفروغ دینے پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے قابل اساتذہ کی بدولت اپنے طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے علاوہ فیکلٹی کے لئے سازگارتعلیمی ماحول اور تحقیقی کلچرکوفروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
وائس چانسلرنے اجلاس میں شرکت کرنے اور یونیورسٹی میں سائنسی طریقہ کارکے تحت تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مفیدتجاویزپیش کرنے پراجلاس کے ممبران کا شکریہ اداکیا۔بورڈنے متفقہ طورپرپچھلے ا یڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈکے مینٹس کی توثیق کی۔بورڈنے ایم فل بلوچی اورکیمسٹری کے اسکالرزکے زبانی امتحان سے متعلق معاملات بھی نمٹائے۔
بورڈنے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے ایم ایس اسکالرز کے ریسرچ رپورٹس پر بحث و مباحثہ کے بعد انکونمٹایا۔بورڈنے ریسرچ اسکالرزکے تھیسس ایوالویشن رپورٹس پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ شعبہ کیمسٹری کے ایم فل اسکالرزکی جانب سے جمع کردہ سائیناپسزاورتھیسزپربحث ومباحثہ کے بعد انکو نمٹایا۔اس سے پہلے بورڈکے سیکرٹری رجسٹرارتربت یونیورسٹی غلام فاروق نے ایجنڈاآٹمز بحث ومباحثہ اور فیصلہ کے لئے اجلاس کے سامنے پیش کئے۔