کوئٹہ: کوئٹہ میں گر د آلود ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ بازار سر ے شام بند ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
جبکہ جمعہ کو کوئٹہ شہر کے بازار سرے شام بند ہونے سے شہر ویران ہوگیا، دوسری جانب خشک اور گرد آلود ہواہوں سے شہر بھر میں نزلے ،زکام ،کھانسی کا مرض بھی پھیل گیا ،ماہرین صحت کے شہریوں کو مشورہ دیا ہے وہ بھاپ لیں اور گرم مشروبات کا استعمال کریں ۔