|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2021

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کاحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھنوپنے اور عوام کو مایوس کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی امان اللہ کنرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کاحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان حکومت کی اہلیت،وجود کو قبول کرنے اورڈی فیکٹو سے ڈی جور بنانے میں مددگار اور عمران خان کی معاونت کریگا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعلان پی ڈی ایم کی پیٹھ پر چھرا اور جنرل کیانی کوتاریخ میں پہلی بارکسی سول حکومت کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع کے جرم کودْھرانا اور قوم کومایوس کرناہے۔

امان اللہ کنرانی نے کہا کہ قوم اوراللہ تعالی پاکستان کے متعلقہ دور کے حکمرانوں و کل پردازوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جنھوںنے مارشلاء لگایا،آئین کالعدم،معطل و انحراف کے اقدامات کو قانونی جوازدیا،بنگالیوں کاقتل عام اور انکی حق حاکمیت سے انکار کرکے علیحدگی پرمجبور،2 سول حکومتوں کا جنرلوں کوتوسیع،کرپشن پر صرف نظررکھی ۔