کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبہ کی خوشحالی کے وژن پر کار بند ہے، عوام کے فلاح و بہبود کے کام موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،با لخصوص بنیادی سہولیات کی فراہمی جن میں پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی شامل ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ مثبت پالیسیوں کے ذریعے صوبہ کی ترقی و عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لئے جارہے ہیں ،صوبائی حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی سمیت سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
اس ضمن میں کئی نئے پراجیکٹس متعارف کرائیجارہے ہیں بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مغربی بائی پاس روڈ کی تعمیر اور کوئٹہ مشرقی بائی پاس سڑک جس پر 150 ملین روپوں کی لاگت آئی گی جیسے منصوبوں کی تکمیل سیعوام بہت جلد مستفید ہوں گے ، دیگر جاری منصوبوں سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جبکہ معشیت کو بھی استحکام ملے گا۔