|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیمات انکے عوام تک ثمرات بہت جلد پہنچیں گے۔ حکومت کے وژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے صوبے کے ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق پورے صوبے میں عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات صحت تعلیم و دیگر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بلوچستان میں معیاری سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں سے صوبے کے عوام اور زمینداروں کو مختلف اجناس کی فارم ٹو مارکیٹ آسانی سے ترسیل میں مدد ملے گی صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے بشریٰ رند نے کہا کہ ڈھائی سالہ دور میں بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ۔

جبکہ کئی اسکیمات پر تیزی سے کام جاری ہے علاوہ ازیں مختلف نوعیت کے دیگر اسکیمات کے پی سی ون بنائی جاری ہیں۔ بلوچستان میں جو بھی ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی اس سے قبل عوام کے مشاورت کو ترجیح دینگے کیونکہ ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایسے بھی ترقیاتی اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔ جن کو صرف فرد واحد کو خوش کرنے کے لئے بنائے گئے یا اپنی ذاتی مفادات کی خاطر عوامی اسکیمات کو بناکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل صوبے میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں دیئے ہیں جن سے عوام نسل در نسل فائدہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ان شاء اللہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جلد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی باعث اطمینان، خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز جاری کیے گئے ہیں جن سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی سے دیرپا اور معیاری اسکیمات عوام کے لئے سود مند ثابت ہونگے اور صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہے ہیں۔