اوتھل: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس باہمی،پیار،یکجہتی ، خلوص اور ررشتے کے تعلق میں اقلیتی برادری پاکستان اورخصوصاًبلوچستان میں ہمارے ساتھ بھائیوں کی طرح رہتے ہیںدنیا کو اگر یہ سیکھنا ہے کہ اکثریت اور اقلیت معاشرے میں کس طرح رہتے ہیں وہ آکر بلوچستان سے سیکھیںاور یہ مثال صرف پاکستان اور بلوچستان میں ہی مل سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع لسبیلہ کے علاقے لیاری میں ہندوبرادری کے مکھی ونودکمارلاسی کی دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں اقلیت اور اکثریت کا جو ایک ہاہمی تعلق ہے پیار،محبت اخلاص اور ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہنے کا یہ وہ چیز ہے جو ایک معاشرے کوایک علاقے کواچھی صورت میں آگے لاتے ہیں۔
اور انشاء اللہ ہم اقلیت اور اکثریت اسی طرح آگے بڑھتے رہیں گے اور ان تعلقات کو دنیا کیلئے ایک مثال بنائیں گے کہ بلوچستان میں کسی بھی مذہب،فرقے سے بالاتر ہوکر لوگ باہمی رشتے کے تعلق سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ میں پُرامیدہوں کہ نومنتخب نوجوان مکھی ونود کمار لاسی پر جو ذمہ داری عائد ہوئی ہے وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے اداکریں گے۔
اورنہ صرف میں بلکہ لسبیلہ کے دیگر سردار،ہندوپنچائیت کے مکھی نومنتخب مکھی ونود کمارکی معاونت کرتے رہیں گے اور کسی صورت مکھی ونود کمارلاسی کو تنہانہیں چھوڑا جائے گا،جام کمال خان نے کہاکہ نومنتخب مکھی ونود کمارلاسی نہ صرف اپنی لیاری کی برادری بلکہ پورے لسبیلہ میں جہاں بھی انکی برادری کے لوگ رہتے ہیںانکی خدمت کو اپناشعار بنائیںاورمجھے پوری توقع ہے کہ مکھی ونودکماراپنی برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلاکر انکے لئے ایک رول ماڈل بن کردکھائیں گے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے سرگواسی شیوا رام لاسی کے صاحبزادے مکھی ونود کمارلاسی کی دستار بندی کرتے ہوئے انہیں پگھ کے ور لگائے جبکہ نومنتخب مکھی کو صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو،صوبائی وزیر سی اینڈڈبلیوعارف محمد حسنی سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ،سینیٹر اشکوک کماررتنانی،مکھی شام لعل لاسی،سردار غلام فاروق شیخ،سردار روئیداد خان رونجھو،سردار عمران گلاب رونجھو۔
سردار عبدالمجید جاموٹ،سردار اختر انگاریہ،سردار رسول بخش برہ اور دیگر نے بھی مکھی ونودکمارلاسی کو پگھ کے ور لگائے اس موقع پرایڈیشنل ڈی آئی جی قلات رینج، سیکرٹری فنانس طارق عزیز لاسی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو،ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی، اے ایس پی صدام حسین خاصخیلی، سردار شیر محمد مانڈڑہ، سردار عبدالرشید پھورائی۔
سردار رحمت اللہ خاصخیلی، پیر گلا شاہ، سردار علی اکبر آچرہ، سردار غلام سرور چنہ، وسردار شیر دل جاموٹ،سردار غلام محمد مسور،سردار عبدالحق مانگیہ، سردار عبدالمجید گنگو، سردارمحمد یوسف سیاں، وڈیرہ خالد جاموٹ، حاجی عبدالستار جاموٹ، وڈیرہ عبدالکریم جاموٹ، سردار زادہ عبدالحفیظ رونجھو،پی ایس اعجاز علی، لالا یوسف بلوچ،شکور اکبر رونجھو،قاضی غلام دین رونجھو ،نائب تحصیلدار لیاری عبدالستار موندرہ،عبداللہ شاہوانی۔
حاجی عبدالحمید مانڈڑہ،حاجی انگاریہ، عبدالستار صائم، غلام مصطفیٰ لاسی، محمد اسلم لاسی، عبدالجبار لاسی،وڈیرہ ثناء اللہ جاموٹ، ابراہیم صابرہ، تارا چند لاسی، اقار احمد لاسی، اشوک کمار لاسی، وڈیرہ امام بخش مانڈڑہ، محمد رمضان جاموٹ، وڈیرہ رسول بخش جاموٹ، وڈیرہ عبدالرحمان جاموٹ، وڈیرہ یاسین جاموٹ، ڈاکٹر دھرم پال لاسی، نیال چند، سید صالح شاہ، وڈیرہ اختر انگاریہ، میر نوروز گچکی، شیخ محمد صدیق، شیخ محمد عثمان ، شیخ غلام اکبر، شیخ عنایت اللہ، واجہ محمد، حاجی گل محمد نوہانی بلوچ،چیف آفیسر محمد خان دودا، غلام قادر دودا، امام بخش دودا،چیئرمین محمد موسیٰ انگاریہ، وڈیرہ غلام نبی شاہوک۔
اسداللہ شاہوک، عبدالستار جاموٹ، اصغر نذیر، عبداللہ شاہونای، غلام رسول ذکریانی آچرہ، شیر محمد شاہوک، مولچند لاسی، نائب تحصیلدار لاکھڑا محمد عیسیٰ شاہوک، عالم شیخ، مراد خان وزیر، نصیر احمد سیاں ، وڈیرہ عالم براد، حاجی اللہ بخش گنگو، امید علی انگاریہ، حاجی رضا محمد بلوچ، امان اللہ سنگھور، سیکرٹری محمد اقبال گنگو ، ، پریا مرس اللہ بچایا، ڈاکٹر زینل رونجھو، کامریڈ ولی جاموٹ، عبدالرشید جاموٹ، محمد حنیف صابرہ ۔
حاجی عبدالستار صابرہ، سیٹھ غلام رسول آچرہ، ایس ایچ او لیاری جان محمد جاموٹ، انسپیکٹر فلک شیر، ایس ایچ او لاکھڑا محمد رفیق سومرو،غلام مصطفیٰ شاہوک،عبدالرحمان شیخ، یار جان بلوچ، شیئرمین محمد موسیٰ انگاریہ،وڈیرہ عبدالرحیم انگاریہ،وڈیرہ میر محمد انگاریہ، قادر بخش بردی، مہاراج بابو، باواسروپ، مکھی ٹھاکرداس، مکھی بشا مل، مکھی شام لعل لاسی، مکھی پریم چند کاچھوانی۔
مکھی ہنس راج، مکھی بگوان داس، مکھی کھیل داس، مکھی اوڈھا مل، مکھی بابو مل، لیاری برادری ممبران جمعہ مل ، شیوا مل، لدھا مل، گنا مل، پوا مل، ٹیو مل، لال چند، نریش کما، اوڈھا مل، کرشن لعل، نارو مل، وشو مل، مولچند، کرشن لعل، کمار لعل، ویرسی مل سمیت لسبیلہ کی ہندوبرادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔