|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2021

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کی ہدایت پر پر مائنز انسپکٹر عبدالرشید اتمانخیل اور نائب رسالدار لیویز محمد اشرف شادوزئی کی سربراہی میں مختلف چھاپہ مار ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے مزید 40کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سیل کردی۔

سیل کی جانے والی کوئلہ کانوں میں بیس کوئلہ کانیں ناصر کول میں دس ناصر برادرز میں جبکہ دس کوئلہ کانیں سردار میرعثمان ترین کول مائنز میں سیل کی گئی ہیں۔مجموعی طور پر ابتک سیل کی جانے والی کوئلہ کانوں کی تعداد 114ہوگئی ہے۔مائنز انسپکٹر عبدالرشید اتمانخیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کے حکم پر کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔