حب: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کا عمل دخل ہے ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورتحال میں آئی ہے کاونٹر ٹیررازم صرف کوئٹہ تک محدود تھی ہماری ڈھائی سالہ دور حکومت نے اسے صوبے تمام اضلاع میں ایکپینڈ کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہرضلع میں میگا پراجیکٹس کا جال بچایا ۔
ہم بلوچستان کو یکساں ترقی دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ترقی صرف تختی لگانے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے سے ہوتی ہے گوادر ایرپورٹ پر کام آغاز ہوچکا ہے ماہی گیروں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی سڑک تعمیر کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دورہ حب کے موقع پر گڈانی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میرضیا لانگو صوبائی وزیر میرمحمدعارف محمد حسنی ان کے ہمراہ تھے قبل ازیں وزیر اعلی نے حب مشرق بائی پاس کا سنگ بنیاد اور حب مغربی بائی پاس کا باقاعدہ افتتاح کردیا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہماری حکومت صرف لسبیلہ کی ترقی نہیں بلکہ پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعلی منتخب ہوا تو ہماری کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری حکومت بلوچستان کو یکساں ترقی دینا ہے۔
اور مثال قائم کرنا جو کہ ہم کرلی ماضی میں اس طرح نہیں ہواانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہرضلع میگا پراجیکٹس شروع کئے یونیورسٹی کیمپس ہسپتال ڈیم بندات اور سڑکوں کی تعمیر کی صورت نظرآئیں گے الحمدللہ ہم حب اور لسبیلہ میں ایسے منصوبوں کا شروع کئے جسطرح حب دوتین بڑے بائی پاسز پر کام شروع کیاحب مشرقی بائی پاس اور حب مغربی بائی پاس ایک انڈسٹریل زون کو جاتا ہے۔
جس چند دن پہلے سردار صالح بھوتانی نے ذکر کیا تھا ہمارا سب ٹاسک حب بائی پاس تھا جوکہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا اسے آمدورفت کے لئے کھول دیا اسکیموں کو شروع کرنا آسان اورپایہ تکمیل تک پہنچانا اصل کام ہوتا ہیانہوں نے کہا کہ دس ارب روپے کی لاگت سے وندر ڈیم کی پر شروع کردیا ہے یہ ہماری سب بڑی کامیابی ہے 15سال قبل وندر ڈیم کا افتتاح ایک سابق صدر مملکت نے کیا۔
اس کے لئے بڑا پروگرام رکھا لیکن وندر 15سالوں سے صرف کاغذات میں اس پی سی ون کی منظوری تک نہیں ہوئی پروجیکٹ میں صرف تختی لگانا بے معنی ہے الحمدللہ ہماری حکومت نے اس پروجیکٹ پرکام کیا بجٹ میں رکھا اور آج اس پر شروع ہے اور وندر بہت بڑا منصوبہ ہے لسبیلہ میں پرانے اسکیموں پر دوبارہ کام شروع کررہے بیلہ بائی پاس کھرکھیڑہ روڈ کشاری کوریج ہو حب کے بڑے روڈ ہو اور عنقریب گڈانی میں بڑا روڈ بنائیں گے۔
پورے کوسٹ ایک روڈ بنانے جارہے ہیں شپ بریکنگ روڈ جلد ٹینڈر ہوگا ہرضلع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کررہے ہیں انہوں نے ایک سوال کیجواب میں کہا سیکورٹی سٹم کو بہترکرنے کیلئے اقدامات اٹھاتے تو ان عناصر کا گھیرا تنگ جاتا ہے بعض ایسی چیزیں جوباہر آجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان بارڈر پر فینسگ آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ساڑھے آٹھ ارب روپے کی لیویز اصلاحات کے لئے۔
ایک پیکج بنایا اور 2018 میں ہماری حکومت نے اس کی منظوری دی ہیجس کے تحت لیویز کوئیک رسپانس فورس لیویز انٹیلی جینس لیویز کیڈر سسٹم لیویز آفیسرز سسٹم خواتین ونگ لیویز بم ڈسپوزل کورننگ اور لیویز کو اچھے فورس کی طرح ترقی دینے کا پروگرام چار سال میں مکمل ہوجائے گی انہوں نیکہا کہ کوئٹہ سیف سٹی کا انعقاد گوادر سمارٹ سٹی کے شروعات اس طرح بلوچستان کے تیس اضلاع میں سیف سٹی کا پروجیکٹ لارہے ہیں۔
جب اس طرح اقدامات اٹھانیجارہے ہیں تو بدامنی پھیلانے عناصر اپنا رد عمل دکھاتے ہیں بلوچستان کی ترقی اور پرامن ماحول بہت سارے ممالک کو ہضم نہیں ہوتی ہے تو ان کو جہاں موقع ملتا ہے دہشتگردی کی واردات کرتے ہیں انہوں نےکہا کہ حکومت اپنی تیاری میں ہے اور چیزوں کو بہتر کررہی ہے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانے کے لئے سیکیورٹی ادارے انٹیلی جینس ادارے لیویز اورپولیس بے مثال کام کئے جن کے ثبوت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ملتے ہیں
بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اضی کے مقابلے میں بہت بہترہیانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ہماری بات ہوئی بلوچستان کے منسٹری کو بڑھایا جائے یہ ہمارا مطالبہ ہے۔
اور حق بھی ہیاس حوالے ہمیں تسلی دی گئی انہوں نیکہا کہ بلوچستان کی نمائندگی وفاق میں جتنی زیادہ ہوگی اور بلوچستان مسائل اسی انداز میں بہتر ہونگے انہوں نیکہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے لئے 600سواب روپے کیسدرن پیکج دے رہے ہیں اس کمیٹی میں چیئر مین ہوں اس کمیٹی میں وفاقی وزرا سپیکر اور ادارے میرے ساتھ ہیں تین دن پہلے پیکج کے طریقہ کار کے حوالے ایک اجلاس ہوا اور وزیراعظم اس پیکج کو خود فالو کررہے ہیں۔
پلاننگ کمیشن اور فناس کو انسٹرکشن ہے جواسکمیات منظور ہورہی ہے ان کی اپ فرنٹ پیممنٹ جلداز جلد حکومت بلوچستان کو ریلز کرے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کوسٹ ماسٹر پلان بنایا ہے اورسات سڑکیں تین میں کام شروع ہوچکا ہیاور کوسٹ میں آٹھ جیٹیز اور دس ریسٹ پوانٹس ہے ان کو فعال کیا جارہا ہے بنایا جارہا ہے کوسٹ کی سیکیورٹی اور تھانوں کے قیام کے منصوبے ہیں۔
جن پر کام شروع کررہے ہیں حب میں ایس سی سی زون منظور ہوچکا ہے ایس سی سی زون کی قیام سے صنعتی انقلاب آے گا مزدوری بڑھی گی بیروزگاری میں کمی آئیگی مزیدبرآں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے مغربی بائی پاس روڈ حب کا باقاعدہ افتتاح کردیا اورمشرقی بائی پاس سڑک کے منصوبے کا بھی باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔مغربی بائی پاس 63 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگئی جبکہ 5 کلو میٹر پر مشتمل یہ سڑک حب کو ساکران روڈ سے ملائے گی۔ سڑک کو ایک سال کی مختصر مدتِ میں مکمل کیا جائے گا۔