|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2021

واشک: جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے پچیس جنوری کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے دورہ واشک کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ واشک کے مثبت نتائج برآمد ہونگے انھوں نے کہا کہ واشک بلوچستان کا انتہائی پسماندہ ضلع ہے جبکہ موجودہ دور حکومت میں پہلی مرتبہ صوبے کے وزیر اعلی چیف ایگزیٹو کی حیثیت سے واشک کا دورہ کر رہے ہیں۔

بحیثیت منتخب نمائندہ واشک وزیر اعلی بلوچستان کی آمد کا خیرمقدم کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وزیر اعلی بلوچستان اپنے دورہ واشک میں واشک کی پسماندگی کو مدنظر رکھکر ضلع کے لیئے خصوصی پیکج کا اعلان کرینگے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی آمد کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور اہلیان واشک وزیر اعلی بلوچستان کا پرتپاک استقبال کرینگے اور علاقائی و بلوچی روایات پر عمل پیرا ہو کر انکی آمد و عزت افزائی کو اعزاز تصور کرینگے ۔

حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا منتظر ہے کیونکہ واشک بلوچستان کا انتہائی پسماندہ ترین ضلع ہے جسمیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر سمیت کالج و دیگر اہم ضروریات شامل ہے جبکہ ضلع واشک کے ماشکیل بسیمہ ناگ رخشان گڑانگ جنگیاں کے باسی وزیر اعلی کے دورے سے توقع رکھتے ہیں کہ موصوف ریگستان و پہاڑوں کی تہہ میں رہنے والوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اجتماعی منصوبوں کا اعلان کرکے اپنے دور حکومت میں تاریخ رقم کرینگے۔

حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ بحیثیت منتخب نمائندہ وزیر اعلی کے دورے کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ہر قسم کے سیاست سے بالاتر ہوکر وزیر اعلی کے دورے کو اجتماعی تصور کرتے ہوئے واشک کے لیئے دورے کو مثبت سمجھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وزیر اعلی بلوچستان کا دورہ واشک مثبت نتائج کا حامل ہو گا جمعیت علماء اسلام کے کارکن ووٹر سپوٹر ہمددر وزیر اعلی بلوچستان کے فقید المثال استقبال کرکے عزت افزائی کرکے علاقائی و بلوچی روایات کو برقرار رکھیںگے۔