|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2021

نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی کیکے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی اور جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان خان جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں کیسکو واپڈا کے جانب سے مل میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و بجلی دورانیہ میں کمی سمیت نوشکی کے دیگر دیہی زرعی فیڈرز میں بجلی دورانیہ کم کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کیسکو واپڈا نوشکی کے عوام کے شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے ۔

نوشکی کے عوام واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون اور بجلی واجبات جمع باقاعدگی سے کررہے ہیں مگر واپڈا اسکے باوجود ضلع کے ساتھ بدسلوکی کررہی ہے بلاجواز بیک جنبش قلم دیہی فیڈرز کے بجلی دورانیہ میں دو گھنٹے کمی کردئیے ہیں جبکہ یونین کونسل مل میں صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور کیسکو کی یقین دہانیوں صرف طفل تسلیاں ثابت ہورہی ہیں۔

اور ضلع کو مکمل بے یار و مددگار کردیا گیا ہے عوام اور زمینداروں کے ساتھ ضلع کے سطح پر کئے گئے معاہدوں کو کیسکو پس پشت ڈال کر من مانیاں کررہی ہے دیہی فیڈرز کے زمینداروں اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور عوام و زمیندار مزید طفل تسلیوں کا شکار نہیں ہونگے کیسکو ضلع کے زمینداروں کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کرکے ضلع کو اس کرب سے نجات فراہم کریں ۔

اگر ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ضلع کے عوام اور زمیندار مل کر کیسکو آفس کی تالہ بندی ،گرڈ اسٹیشن کے گھیراو سمیت قومی شاہراہ کی غیر معینہ مدت تک بندش سے بھی گریز نہیں کرینگے اور اسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی۔