|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2021

مستونگ: اہلیان کلی تیری و رودینی کے خواتین بوڑھے بچوں نے گیس کے پی آر ایس سسٹم کی عدم بحالی کے خلاف دوبارہ قومی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ 30 نومبر کو علاقہ مکینوں نے گیس پریشر کے کمی کی خلاف احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دے رہے تھے ۔

لیکن انتظامیہ اور قبائلی سیاسی رہنماؤں سینٹر میر کبیر احمد محمدشہی سردار کمال خان بنگلزئی سردار عاصم سرپرہ اسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری زونل گیس منجیر حاجی نذیر احمد لانگو ودیگر نے خواتین کے ساتھ طویل مذکرات کرکے انہیں جی ایم کوئٹہ سے ٹیلفونک رابطہ کروایا جی ایم کوئٹہ نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندار اندار کلی تیری کلی رودینی کے گیس پریشر کو بحال کردیا جائے گا۔

اس کے بعد خواتین نے اپنے احتجاج ختم کردی اس کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی کمیٹی نے جی ایم سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے کلی تیری اور کلی رودینی کے گیس پریشر کے حوالے سے ٹیلفونک رابطہ کیا ڈپٹی جی ایم انور بلوچ اور فرید کاکڑ کی موجودگی میں جی ایم کوئٹہ نے کلی تیری اور کلی رودینی کے لیے الگ الگ دو نئے پی آر سٹم منظور کی لیکن اس کے باوجود بھی گیس کمپنی ٹال مٹول کررہے ہیں ۔

گیس احکام سے رابطہ کرنے کی باوجود بھی نئے پی ار ایس کی تنصیب نہ ہوسکی اس کے بعد اسٹنٹ کمشنر مستونگ سے اس حوالے سے رابطہ کیا اور اسٹنٹ کمشنر مستونگ نے زونل گیس منجیر مستونگ سے رابطہ کی زونل گیس منجیر حاجی نذیر احمد لانگو نے گیس احکام کے طرف سیاسٹنٹ کمشنر کو کلی تیری کلی رودینی کے پی ار ایس سٹم ایک ہفتہ کے اندر اندر لگانے کی یقین دہانی کی لیکن دو ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی پی ار ایس کی تنصیب نہ ہوسکے۔

اہلیان کلی تیری کلی رودینی کے خواتین اور بچے مجبوراً دوبارہ بروز بدھ مورخہ 27جنوری کو قومی شاہراہ کو احتجاجا بلاک کرکے دھرنے دینگے مستونگ ٹو کوئٹہ روٹ اور کراچی ٹو کوئٹہ روٹ پر چلنے والے مسافر بردار ٹرانسپورٹر حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ اس دن سفر کرنے سے اجتناب کرے تاکہ مسافر حضرات تکلیف اور پریشانی سے بچ سکے۔