کوئٹہ: کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسر شوکت علی سرپراہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں تعلیمی یافتہ نہیں سند یافتہ لوگ ملتے ہیں ہمیں تعلیمی معیار کوبلند کرکے سخت ایمرجنسی بنیادو ں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے اداروں سے نکل کر جانے والے طلباء اور طالبات ایک تعلیم یافتہ معاشرے کو تشکیل دے سکیںاور ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کرنے والے ناسور نقل خاتمہ ہوسکے۔
کویڈ 19کی وجہ سے تعلیمی نظام کو شدید دھچکا پہنچا تاہم بورڈ آف بلوچستان نے سب سے پہلے امتحانی امور کو اعلان کرکے ملک کے تمام بورڈ پر سبقت حاصل کرلی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی بولان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پر بلوچستان کے طلباء اور ان کے والدین بلکہ پاکستان سے باہر کے لوگوں نے بھی پی ٹی بولان میں فون کرکے کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسر شوکت علی سرپراہ سے سوالات پوچھے۔
جس پر انہوں نے سوالوں کے جوابات بھی دئیے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کو عام کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلارہی ہے بچوں کو بھی چاہئے کہ وہ علم دل جوئی کے ساتھ حاصل کریں کیونکہ آگے چل کر انہی بچوں کو ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ آنے والی نسلوں کوجدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور تعلیم کا ہے جہالت کسی بھی قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی جہالت کہ اندھیرے میں رہ کر ترقی کے خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا ہے کہ، بورڈ آ فیس میں طلباء کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہورہے ہیں اسٹاف اپنی حاٖضر ی کو یقینی بنائیں اور طلباء کے ساتھ تعاون کریں ۔
نقل طلباء کے مستقبل کو تاریک کرتا جارہا ہے طلباء کو چائیے وہ امتحانی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹمیں تشکیل دی جائیں گی جو وقتا فو قتا امتحانی مراکز کے دورے کرے گی اور جس امتحانی مرکز میں نقل پائی گئی امتحانی عملے کو موقع پر فارغ کردیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ، امتحانات میں نقل کسی صورت میں نہیں ہونے دینگے نہ کسی طالب علم سے زیادتی ہوگی، والدین کو چائیے کہ وہ اپنے نونہالان کو چھٹیوں میں امتحان کی تیاری کروائیں تاکہ مستقبل میں ان کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔