عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سے کم ترین اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں مزید23افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جاںبحق ہونے والوں کی کل تعداد 11 ہزار318ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار41تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 88ہزار903افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار815، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار532، سندھ 2 لاکھ 41 ہزار200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار17، بلوچستان18 ہزار750، آزاد کشمیر8 ہزار825اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 568 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا ایک ہزار 839، اسلام آباد468، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا تھا۔
جبکہ کورونا سے پہلی موت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دنیا میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خطرناک ہے۔ امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 29 ہزار 490 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 503 اور ایک کروڑ 66لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 81 اور 88 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 37 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 69 ہزار 462 ہے۔برطانیہ میں 36 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97 ہزار 939 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 73 ہزار 49 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔
اٹلی میں بھی 24 لاکھ 66 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 461 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 29 ہزار 605 افراد متاثر اور 25 ہزار 73 ہلاک ہو چکے ہیں۔جوشرح دنیا کے دیگر ممالک کی ہے پاکستان ان میں سب سے کم متاثرہ فہرست میں شامل ہے۔ کوروناویکسین لگانے کاعمل بھی شروع ہوچکا ہے جس سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ وباء کے اس چیلنج سے دنیا جلد نکل جائے گی کیونکہ وباء کی وجہ سے دنیا کو ایک جنگی صورتحال کا سامنا کرناپڑا ہے۔ اب صورتحال بہتر ہونے کے امکانات پیدا ہوچکے ہیں جوکہ ایک بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔