|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر میں تعلیم کی زبوں حالی کے خلاف اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈگری کالج انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی ریلی ڈگری کالج سے شروع ہوکر پاکستان چوک پر اختتام پزیر ہوگئی پاکستان چوک پر ریلی کے شرکا سے پرنسپل ڈگری کالج ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور دیگر نے خطاب کیا پرنسپل ڈگری کالج نے علاقے میں تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنے۔

پر ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ علاقے میں اگر حقیقی ترقی دیکھنے کا کوئی خواہاں ہے۔

تو انہیں ہرحال میں اپنے بچوں بالخصوص بچیوں کے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کل میری جگہ ایک عام تعلیم یافتہ بندہ یہاں ایم پی اے بن کر مہمان خصوصی بن کر موجود ہو انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ علاقے کے ہر قابل بچے کی ذاتی طور مدد کرینگے انہوں ریلی میں شامل تمام والدین کل سے ہی اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کردیں۔