|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی حکومت واپوزیشن کی طرح اپنے لٹیروں کو بچانے ،مقدمات سے نجات کیلئے نہیں بلکہ موجودہ وسابقہ حکمرانوں کی لوٹ ما رکے خلاف جدوجہد کر رہی ہے مہنگائی بدعنوانی موجودہ وسابقہ حکمرانوں کے تحفے ہیں۔روزگار دینے کے بجائے روزگار چھیناجارہا ہے ۔

مہنگائی وقرضوں میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ کر رہا ہے ۔مالی ،سیاسی، نظریاتی کا خاتمہ اسلامی نظام کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں سے نجات دلاکر ملک میں اسلامی حکومت قائم کریگی لٹیروں کو سزادیکر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ملک میں ہرطرف ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ترقی خوشحالی امن ناپید اور نفاذ اسلامی کے خواب کو تعبیر نل مل سکی۔

کرپشن ختم ہوا نہ کوئی تبدیلی آئی کرپشن فری پاکستان ،خوشحال بلوچستان ہمارا ہدف ہے جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل ومشکلات کے دلدل سے نکال سکتی ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے نظریے ، جغرافیہ اورعوام سے بے وفائی کی ہے۔جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کامقصد قوم کو متحد کرکے ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے ۔

ہم ریاست اور حکومت کو شریعت کی پابند بنانا اور ایسی اسلامی حکومت چاہتے ہیں جو قرآن وسنت کے احکامات کو عملی طور پر نافذ کرسکے تاکہ انسانوں پر انسانوں کی خدائی کو ختم کیا جاسکے ۔کسی کا معاشی استحصال نہ ہو ،دولت کی منصفانہ تقسیم ہو اور تعلیم صحت روز گار اور انصاف کی جو سہولتیں امراء کو حاصل ہیں وہی غریبوں اور پسے ہوئے طبقہ کو میسر ہوں۔

موجودہ حکومت کی پشت سے سہارادینے والے ہاتھ پیچھے ہٹتے ہی یہ حکومت کسی خستہ عمارت کی طرح دھڑام سے زمین بوس ہو جائے گی۔ جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل کے دلدل۔

کرپشن ولوٹ مار سے نکال کر ترقی وخوشحالی دے سکتی ہے ملک پر مسلط ظلم و جبر اوراستحصالی نظام سے نجات کا صرف ایک راستہ ہے اور وہ اسلامی نظام ہے اسلامی نظام نافذ ہوگی تو سب کو عدل وانصاف میسر ہوگا اور لوگوں کو انصاف میسر ہوسکے گا ۔