|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

کو ئٹہ: پسنی سینڈآرٹ سرکل نے بلوچی کے نامور گلوگار نور خان کا دنیا کا سب سے بڑا اسکیچ بناکر ریکارڈ قائم کردیاکوئٹہ بیچ تھری ڈی آرٹ کے آرٹسٹ زبیر مختار نے اپنے دو آرٹسٹوں ساتھیوںکے ساتھ ملکر ساحل کے کنارے بلوچی کے نامور نور خان بزجو کا اسکیچ بناکر عالمی ریکارڈ بنادیا، بیچ پسنی سینڈآرٹ سرکل نے تنظیم کے زبیر مختار کا کہنا ہے ہم تین دوستوں کا ایک تنظیم ہے۔

تنظیم کا نام سینڈ آرٹ ہے، ہم تینوں آرٹ سے وابستہ ہیں اور ہمارا تعلق ضلع پسنی سے ہے، شاعری، پینٹگ اور اداکاری ہمارا شوق ہے، زبیر مختار ایک ڈرائینگ ٹیچر بھی ہیں، زبیر مختار کا کہنا ہے کہ 2012 سے ہم ریت کے ذریعے مختلف آرٹ ڈرائینگ بنارہے ہیں۔پہلی بار ایک اونٹ بنایا اور اس کا نام بھی رکھا، ہماری تمام پینٹگز کو بہت سراہا گیا، ہم نے پسنی، کراچی، تربت، تمپ، کنڈ ملیر میں مختلف پروگرامز بھی کئے۔

زبیر مختار کے مطابق 2018 میں پہلی بار پاکستان میں ہم نے تھری ڈی آرٹ کو متعارف کرایا، بیچ تھری ڈی آرٹ میں سمندر کے کنارے خوبصورت اسکیچ بنائے، حال ہی میں ہم نے اہم شخصیات کے خوبصورت اسکیچ سمندر کے کنارے بنائے ہیں، جس میں بلوچی کے معروف لیجنڈری گلوکار نور خان بزنجو کا اسکیچ شامل ہے جو سب سے بڑا اسکیچ ہے۔

یہ اسکیچ لوگوں کو بے حد پسند آیا اور ہمارے آرٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ناکو فیض محمد اور ظہور شاہ ہاشمی کا بھی اسکیچ ہم نے اسی ڈیزائن میں بنایا ہے، زبیر مختار کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ بلوچ نامور شخصیات کے اسکیچ بنائے۔

جنہوں نے مختلف شعبوں میں بلوچ قوم کا نام روشن کیاجس طرح سید ظہور شاہ ہاشمی نے پہلا بلوچی ڈکشنری قوم کو دیا فیض محمد بلوچ نے پہلی مرتبہ عالمی سطح پر بلوچی زبان اور بلوچی موسیقی کو متعارف کرایا، نور خان بزنجو نے بلوچی موسیقی میں کم عمری میں ایک بڑا مقام اپنا بنایالوگوں کی حوصلہ افزائی سے ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور اسی طرح اپنے قوم کی خدمت کرتے رہینگے۔