|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر طویل اعلانیہ و غیر لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل سینٹر سرفراز بگٹی نے بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محرومی کو موجودہ منتخب سیاسی قیادت کی نااہلی قرار دے دیا زرائع کے مطابق ضلع بھر میں بجلی کی عدم دستیابی اور اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بند کاروبار اور گندم سمیت دیگر فصلات کے تباہ ہونے پر سوئی میں شہری سڑکوں پر نکل آئے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی مظاہرین ۔

سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے اور مظاہرین سے خطاب کے دوران بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو ظلم قرار دے دیا سینٹر سرفراز بگٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سمیت گیس تعلیم اور محکمہ صحت کی زبوں حالی کے براہ راست زمہ دار ان کے بقول ضلع کی موجودہ سلیکٹڈ ایم پی اے اور ایم این اے ہیں،الیکشن کے دنوں بلند و بانگ دعوے کرکے شہریوں کو گمراہ کیا گیا۔

ٹھگ قیادت اپنے لئے تو حکومت کو بلیک میل کرکے اسی اسی کروڑ روپے حاصل کرتی ہے مگر جب بات عوام کی آتی ہے تو خود کو بے بس ظاہر کرتے ہیں اصل میں ان کا ایجنڈہ عوام کا مفاد ہے۔

ہی نہیں بلکہ اپنی بینک بیلنس بڑھانا اور تجوریاں بھرنا ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا لوگوں کو معاشی طور پر تباہ ہونے سے بچانے کے لئے ماضی قریب میں دہشتگردوں کے ہاتھوں متاثر ضلع کو لوڈشیڈنگ فری ڈسٹرکٹ قرار دیا جائے تاکہ لوگ معاشی طور پر کچھ بحال ہوسکیں۔