|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اورجنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن اور اتحادی جماعتیں حلقہ پی بی20پشین کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کے امیدوار سید عزیز اللہ آغا کی کامیابی کے لئے جدوجہد تیز کریں کیونکہ جمعیت علما اسلام ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

اگر اس سلسلے میں بلوچستان حکومت نے دھاندلی کی کوشش کی اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا کیونکہ سلیکٹڈ حکومت دھاندلی کا منصوبہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جمعیت علما اسلام پشتونخواملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ(ن)اس سلسلے میں اپنے امیدوار کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین جمعیت علما اسلام کے ضلعی عہدیداروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے زور دیا کہ سید عزیز اللہ آغا کی کامیابی کے لئے جدوجہد کریں کیونکہ جمعیت علما اسلام ہمیشہ سے ضلع پشین میں ہر انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے جمعیت علما اسلام صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن بدعنوانی اور لوٹ کھوسٹ پر خاموش نہیں رہے گی جس طرح سلیکٹڈ صوبائی حکومت نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازارگرم کررکھا ہے۔

عوام کے سامنے حقائق کو لانا ہوگا کیونکہ جب سے وفاقی اور صوبائی حکومت مسلط کی گئی ہے اس کی وجہ س یمہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور کرپشن کے نام پر جس طرح سیاسی قائدین کو نشانہ بنایا جارہا ہے سلیکٹڈ حکومت کی تین سالہ دور حکومت میں جو کرپشن اور لوٹ مار ہوئی ہے ملک کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اگر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اقتدار میں آئے تو ان سے ضرور حساب لیا جائے گا۔