|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

ڈیرہ بگٹی: گیس کی دولت سے مالامال ضلع ڈیرہ بگٹی کے مکین گیس کی عدم دستیابی پر سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایم این اے نوابزادہ شازین بگٹی بھی ان کے درمیان پہنچ گئے۔

علاقہ مکینوں کے لئے گیس کی عدم فراہمی کو ظلم قرار دے دیا زرائع کے مطابق گیس کی دولت سے مالا مال ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے مکینوں کی گیس کی عدم دستیابی کے باعث صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا مکینوں نے سڑک پر نکل احتجاج شروع کردیا مظاہرین کے مطابق ان کے علاقے سوئی سے نکلنے والی گیس سے آدھے ملک کی فیکٹریاں تک چلتی ہیں۔

مگر ہماری مائیں بہنیں لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے جبکہ فوری طور پر گیس فراہمی کے مطالبات پر مبنی نعرے درج تھے اس موقع پر ایم این اے نوابزادہ شازین خان بگٹی بھی مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کرنے ان کے پاس پہنچ گئے۔

اور مظاہرین سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مقامی گیس کمپنیاں نہ صرف آپ کو گیس فراہم کرنے کے پابند ہیں بلکہ دیگر سہولیات دینا بھی ان پر لازم ہے انہوں نے گیس کی عدم فراہمی کو علاقہ مکینوں پر ظلم قرار دے دیا اور علاقہ مکینوں سے عہد کیا کہ وہ ان کی آواز اور اس ظلم پر مبنی اس مسئلے کو ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ متعلقہ حکام و صاحب اقتدار طبقے تک پہنچائیں گے۔