|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

کوئٹہ: پار لیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کو برابری کی بنیاد پر توجہ دے رہی ہے۔ جہاں صوبے کے ترقی یافتہ علاقوں میں تمام سہولتوں کی دستیابی ممکن بنائی جارہی ہے۔

وہاں پسماندہ علاقوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی خصوصی ہدایات پر پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تا کہ پورا صوبہ ایک ساتھ ترقی کے عمل میں شامل ہو۔ صوبے میں صحت ،تعلیم اور مواصلات کے نظام کو ازسر نو جدید خطوط پر استوار کرنے سے ہی لوگوں کے مسائل اور مشکلات جلد از جلد حل ہو سکیں گے۔

صوبائی حکومت برابری کے مواقع میسر کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اور عملی طور پر بھی اس سلسلے میں بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اور جلد ہی جو منصوبے شروع کر دئے گئے ہیں۔

جو مکمل ہو کر عوام کے لئے سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ صوبائی حکومت اس وژن کے ساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے کہ ترقی کاحصول صرف ایک طقبے یا علاقے کے لئے نہیں بلکہ پورے صوبے کا حق ہے اور جلد ہی حکومت کے اقدامات نظر اناشروع ہو جائیں گے۔