|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

کوئٹہ: سی پیک روٹ کی وجہ سے کسٹم کی ذمہ داریاں ماضی کی نسبت بڑھ چکی ہیں سی پیک سے بہت جلد پاکستان دنیا بھر میںاعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔ پا کستان کسٹم ملک کا ایک اہم اورمضبوط ادارہ ہے جو معاشی سرحدوں کی حفاظت میں دن رات مگن رہتا ہے، کوئٹہ پروینٹو نے چھ ارب پینتیس کروڑ سے زائد کاغیرملکی سامان جن میں پیٹرولیم مصنوعات، 704 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے علا وہ اربوں روپے کا چھالیہ۔

پان پراگ، ٹائرز، کپڑا، سگریٹ، اسکریپ اور الیکٹرونکس کا سامان قبضے میں لیا گیا ہے ہم نے سال 2020ء کے دوران فرائض کی انجا م دہی میں سپاہی سے لے کر سپرنٹنڈنٹ تک آفیسران کی شہا دتوں کی صورت میں جا نی قر با نی بھی دی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیف کلکٹر بلوچستان گل رحمان، کلکٹر اپرزمینٹ عبدالوحید مروت، کلکٹر کسٹم پروینٹو عرفان جاوید۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹم اکبر جان، پی آر او ڈاکٹر عطاء بڑیچ، چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نا ئب صدر حاجی عبداللہ اچکزئیو دیگر نے عالمی یو م کسٹم کے موقع پر کسٹم ہا ئوس کو ئٹہ میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا تقریب میں کسٹم کے آفیسران اور صو بے کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹم رحمان گل نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کسٹم کے لئے مسرت و خوشی کا دن ہے۔

اور ملک و عوام عوام کے لئے بھی باعث اطمینان و افتخار کا موقع ہے کہ ملک کا ایک اہم اورمضبوط ادارہ معاشی سرحدوں کی حفاظت میں دن رات کوشاں ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اندرون ملک کاروبار کو بھی بیرونی سمگل شدہ سامان کے مضر معاشی اثرات سے بچاتا ہے اس کی حفاظت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ہم سب جب کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر اکٹھے ہوئے تھے ۔

تو یہ سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ عالمی برادری کو کس نوعیت کی وباء کا سامنا کرنا پڑے گا کورونا کی وباء نے دنیا کے صحت کے ہی نظام کو تلپٹ نہیں کیا انسانی جانوں کے نقصانات کے علاؤہ سب سے زیادہ صنعت کو نقصان پہنچایا اور عالمی کاروباری و معاشی نظام کو بھی ناقابل تلافی نقصانات ہوئے نتیجتاً عالمی برادری ہم آہنگ ہوکر اس کے خلاف سربکف ہے۔

اور کسٹم اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں کسٹم کا کام محصولات کی وصولی اور اسمگلنگ کے انسداد تک محدود نہیں بلکہ یہ کاروبار اور تجارت کو بہم آسانی پہنچانے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ چیف کلکٹر نے کہا کہ آج ہمارا کردار محصول کنندہ سے زیادہ بہم آسانی فراہم کرنے والا ادارہ کا ہے ہمارے پیش نظر اپنے موقف میں حالات کے مطابق لچک پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

تاکہ ایسے اقدامات اٹھائے جاسکیں جن سے کاروبار کو واپس اپنے حالات میں آنے میں آسانی ہو اور وہ کاروبار جو اس وباء کی ہاتھوں نقصان اٹھاچکے ہیں ان کی بحالی کا انتظام ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی صنعت کو نقصان پہنچانے والی اسمگلنگ کے خلاف ان حالات میں بھی کسٹم کا محکمہ بھی بھرپور طور پر فعال رہا۔