|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

پنجگور: پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ریلیز آرڈر دفتروں کا چکر کاٹ رہی ہے جبکہ متاثرہ اساتذہ نان شبینہ کے محتاج بن کر رہ گئے ہیں حکومت نہ ان کی مستقلی کے لیے احکامات جاری کررہی ہے اور نہ تنخواہوں کے لیے فکر مند ہے متاثرہ فی میل اساتذہ انتہاہی مشکلات سے گزررہی ہیں وزیر تعلیم بلوچستان اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر اقدامات اٹھائیں تاکہ ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوسکے۔